بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

فاسد خیالات سے بچنے کا طریقہ


سوال

میں بہت سخت پریشان ہوں کہ جب میں توبہ کرتا ہوں توپھر5 یا 6 دن کے بعد مجھے غلط خیالات آنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے میں اعمال کرنے سے قاصرہوجاتا ہوں 1 دن تک یا جب تک احتلام نہ ہوجائے۔میں کیسے اپنے آپ کو کنٹرول میں کروں آپ کوئی عمل بتائیے۔

جواب

آنحضرت ﷺ کا ارشاد ہے کہ جب بندہ سچے دل سے توبہ کرلیتا ہے توایسا ہوجاتا ہے گویا اس نے گناہ ہی نہیں کیا۔ لہٰذا سائل کے ذہن میں اگر خیالات آتے ہیں تو اس کا کوئی اعتبار نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی مواخذہ ہے ،سائل اعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم ، کثرت سے پڑھ لیا کریں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200451

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں