بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

فاسد خیالات سے بچنے کا علاج


سوال

ایک مسئلہ ہے جو آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں مسئلہ تویہ ہے کہ جو پاکی ناپاکی سے تعلق رکھتا ہے اس کی تفصیل یہ ہے کہ ایک تو میرا میری سوچ پر قابو نہیں ہے میرے ذہن میں کوئی غلط سوچ آجائے یا میں غلط بات سن لوں تو وہ میرے ذہن میں بس جاتی ہے مطلب یہ ہے کہ کسی نے گندی بات کی کسی لڑکی کو لے کر میں نے سن لی تو وہ میرے ذہن میں بس جاتی ہےاور پھر مجھے بار بار سوچ آتی ہے جس کی وجہ سے نجاست نکل جاتی ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتاہے میں نے کسی لڑکی سے صرف بات ہی کی اور میری نجاست نکل جاتی ہے مجھے نہیں سمجھ آتا کہ میرا خود پر قابو نہیں ہے یا کیا مسئلہ ہے۔ کبھی تو میں کچھ سوچتا بھی نہیں ہوں اور اچانک ایسا ہوجاتا ہے۔میں بہت پریشان ہوں میں نے کسی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ آپ کا مسانہ کمزور ہوگیا ہے براہ کرم مجھے حل بتائیے میں کیا کروں۔1۔مجھے نماز بھی ایسی سوچ آجاتی ہے کبھی میں نہا کرنکلتاہوںتب آجاتی ہے اور نجاست نکل جاتی ہےحالانکہ میرے ذہن میں کوئی گندی سوچ نہیں ہے پھر بھی ہوجاتا ہے بتائیے میں کیا کروں آیا کیا میں ناپاک ہوں یا نہیں ؟کیا میری نماز ہوجاتی ہے اور اس کا حل بھی بتائیے اور براہ مہربانی اس کا علاج بھی بتائیے۔مسئلہ آپ کے سامنے ہے جلد ازجلد جواب دے ممنون فرمائیے۔

جواب

اس طرح کے خیالات شیطان کی طرف سے ہیں سائل کثرت سے اعوذباللہ من الشیطن الرجیم کثرت سے پڑھا کریں ان شاء اللہ اس کا ازالہ ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200453

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں