بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فحش ویڈیو دیکھنے سے خروجِ منی سے روزہ کے ٹوٹنے کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص روزے کی حالت میں موبائل چلا رہا ہو اور آگے فحش ویڈیو آ جائے اور وہ اسے دیکھنے لگ جائے ،  ہاتھ سے مادہ  منویہ ضائع نہ کرے، بلکہ ران کے ساتھ منی کو ضائع کر دے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا ؟اس کے بعد جو  غسل ہے اس کا طریقۂ  کار عام  غسل کی طرح ہے یا الگ ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں روزے کی حالت میں فحش ویڈیوز دیکھنااور مادہ منویہ ضائع کرناانتہائی سخت گناہ ہے،اس سے اجتناب کرناضروری ہے،اگرانزال ہوگیاتھا تو روزہ ٹوٹ گیا ہے۔

رمضان المبارک میں   واجب غسل کا وہی طریقہ ہے جو عام حالات میں ہے، البتہ روزہ کی وجہ سے ناک میں اوپر تک پانی نہیں لے جا ئے اور نہ غرارہ کرے، صرف کلی کرلے اور ناک میں پانی ڈال لے۔

مراقي الفلاح شرح نور الایضاح میں ہے:

"أو أنزل بوطء ميتة أو بهيمة أو ‌بتفخيذ أو بتبطين(أو)أنزل (بتفخيذ ،أو بتبطين) أو عبث بالكف (أو) أنزل من (قبلة، أو لمس) لا كفارة عليه لماذكرنا."

(کتاب الصوم، باب مایفسد الصوم ویوجب القضاء من غیر کفارۃ، ص:384، ط:بشار)

الدرمع الرد میں ہے:

"(أو احتلم أو أنزل بنظر) ولو إلى فرجها مرارا (أو بفكر) وإن طال مجمع(لم يفطر) جواب الشرط."

(كتاب الصوم، باب مایفسدالصوم ومالایفسدہ، مطلب:یکرہ السهرإذخاف فوت الصبح ج:3، ص:421 ط: رشيدية)

وفیهما ایضا:

"(وغسل الفم) أي استيعابه، ولذا عبر بالغسلأو للاختصار (بمياه) ثلاثة (والأنف) ببلوغ الماء المارن (بمياه) وهما سنتان مؤكدتان مشتملتان على سنن خمس: الترتيب، والتثليث، وتجديد الماء، وفعلهما باليمنى (والمبالغة فيهما) بالغرغرة، ومجاوزة المارن (لغير الصائم) لاحتمال الفساد."

(کتاب الطهارۃ، مطلب:في منافع السواک، ج:1، ص:252، ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101429

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں