بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض کفایہ کی تعریف


سوال

فرض کفایہ کی تعریف؟

جواب

فرض کفایہ سے مراد وہ فرض ہےجس کو  ایک دو مسلمان ادا کرلیں تو سب مسلمانوں کے ذمے  سے فرض ساقط ہوجائےگا، اور اگر  ایک آدمی بھی ادا  نہ کرے  تو سب مسلمان گناہ گار ہوں،جیسے غسل میت اور نماز جنازہ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"فرض ‌الكفاية فإنه يجب على جملة المكلفين كفاية، بمعنى أنه لو قام به بعضهم كفى عن الباقين وإلا أثموا كلهم."

(کتاب الصلوۃ جلد 1 ص: 352 ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144504101399

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں