بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1445ھ 14 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کی چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بجائے بسم اللہ یا کوئی سورت پڑھنا


سوال

اگر فرض نماز  کی  چوتھی رکعت میں سورہ  فاتحہ کے علاوہ کچھ اور یعنی بسم اللہ یا سورت پڑھیں تو سجدہ سہوہ  کرنا ہوگا یا نہیں؟

جواب

فرض  نماز  کی تیسری اور  چوتھی  رکعت  میں  سورۂ  فاتحہ پڑھنا مسنون ہے، لہذا  چوتھی  رکعت  میں سورہ  فاتحہ  چھوڑنے  کی  وجہ  سے  سجدہ  سہوہ  لازم  نہ  ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ولها واجبات...(وهي) على ما ذكره أربعة عشر (قراءة فاتحة الكتاب) فيسجد للسهو بترك..(في الأوليين من الفرض) وهل يكره في الأخريين؟ المختار لا (و) في (جميع) ركعات (النفل) لأن كل شفع منه صلاة".

(واجبات الصلوة، ج:1، ص:458، ط:ايج ايم سعيد)

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"المصلي بالخيار في الأخريين، إن شاء قرأ وإن شاء سكت وإن شاء سبح، وسأل رجل عائشة - رضي الله عنها - عن قراءة الفاتحة في الأخريين فقالت: ليكن على وجه الثناء ولم يرو عن غيرهم خلاف ذلك، فيكون ذلك إجماعا؛ ولأن القراءة في الأخريين ذكر يخافت بها على كل حال فلا تكون فرضا، كثناء الافتتاح"،

(فصل فى الاركان، ج:1، ص:111، ط:دارالكتب العلمية)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144110201061

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں