بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز میں ایک سے زائد سورتین پڑھنا


سوال

کیا فرض نماز میں امام چھوٹی سورتیں ایک سے زیادہ پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

اولی ہے کہ فرض نماز کی ایک رکعت میں ایک سے زائد سورتین نہ پڑھی جائیں، تاہم اگر کسی نے پڑھ لیں تو نماز ہوجائے گی، سجدہ سہو لازم نہ ہوگا،  تاہم اگر ایک رکعت میں ایک سے زائد سورتیں پڑھیں تو درمیان میں سورت چھوڑنا مکروہ ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وَفِي التَّتَارْخَانِيَّة: إذَا جَمَعَ بَيْنَ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ رَأَيْت فِي مَوْضِعٍ أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ. وَذَكَرَ شَيْخُ الْإِسْلَامِ لَايَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَفْعَلَ عَلَى مَا هُوَ ظَاهِرُ الرِّوَايَةِ. اهـ.

وَفِي شَرْحِ الْمُنْيَةِ: الْأَوْلَى أَنْ لَايَفْعَلَ فِي الْفَرْضِ، وَلَوْ فَعَلَ لَايُكْرَهُ إلَّا أَنْ يَتْرُكَ بَيْنَهُمَا سُورَةً أَوْ أَكْثَرَ". ( كتاب الصلاة، فَصْلٌ فِي الْقِرَاءَة، فُرُوعٌ يَجِبُ الِاسْتِمَاعُ لِلْقِرَاءَةِ مُطْلَقًا، ١ / ٥٤٦، ط: دار الفكر) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201725

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں