بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کے ایک ہی رکعت میں دو چھوٹی سورتیں پڑھنا


سوال

فرض نماز کی ایک ہی رکعت میں دو چھوٹی سورتیں پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

فرض نماز میں ایک رکعت میں ایک سے زائد سورتیں پڑھنا بہتر نہیں ہے ،البتہ ایسا کرنے کے باوجود  نماز ہوجاتی ہے، سجدۂ سہو لازم نہیں آتا،  البتہ سنن و نوافل میں ایک سے زائد سورتیں پڑھنے میں کوئی کراہت نہیں۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: و يكره الفصل بسورة قصيرة ... و في التتارخانية: إذا جمع بين سورتين في ركعة رأيت في موضع أنه لا بأس به. و ذكر شيخ الإسلام: لاينبغي له أن يفعل علی ما هو ظاهر الرواية. و في شرح المنية: الأولی أن لايفعل في الفرض، ولو فعل لايكره إلا أن يترك بينهما سورةً أو أكثر".

(قبل باب الإمامة، ١/ ٥٤٦، ط: سعيد) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100956

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں