بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھنا


سوال

جماعت  کی تیسری  رکعت  میں  سورۂ   فاتحہ  کے  بعد  بسم اللہ  الرحمٰن  الرحیم  کے پڑھنے کا  کیا حکم ہے؟

جواب

فرض  نماز  کی تیسری  رکعت میں اگر غلطی سے سورۃ فاتحہ کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لی تو اس سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا،چاہے جماعت کی نماز میں امام سے یہ غلطی ہو یا انفرادی نماز پڑھنے والے سے۔

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"فرض  کی تیسری یا چوتھی رکعت میں ختم سورۃ فاتحہ پر رکوع سے پہلے اگر بسم اللہ پڑھ لی ہے تو اس سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔"

(فتاوی محمودیہ ،ج:22،ص:222،ط:ادارۃ الفاروق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100440

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں