بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا حکم


سوال

فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا سنت ہے، میں قرآن و سنت پر مبنی اس کی دلیل جاننا چاہتا ہوں، براہ کرم مجھے بتائیں۔

جواب

واضح رہے کہ امام اور تنہا فرض نماز پڑھنے والے کے لیے فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا سنت ہے، اس کا ثبوت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مستند ہے۔

صحیح بخاری میں ہے:

"عن ‌عبد الله بن أبي قتادة، عن ‌أبيه : أن النبي صلى الله عليه وسلم «كان يقرأ في الظهر في الأوليين ‌بأم ‌الكتاب وسورتين، وفي الركعتين الأخريين ‌بأم ‌الكتاب... الخ»."

(كتاب الأذان،‌‌ باب يقرأ في الأخريين بفاتحة الكتاب، ج: 1، ص: 155، ط: دار طوق النجاة بيروت)

ترجمہ:’’بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دورکعتوں میں سورہ فاتحہ اور دوسورتیں تلاوت فرماتے تھے اور آخری دورکعتوں میں صرف سورہ فاتحہ تلاوت فرماتے تھے ۔‘‘

موطا امام مالک رحمہ اللہ میں ہے:

"عن علقمة بن قيس، «أن عبد الله بن مسعود كان لا يقرأ خلف الإمام فيما جهر فيه، وفيما يخافت فيه في الأوليين، ولا في الأخريين، وإذا ‌صلى ‌وحده قرأ في الأوليين بفاتحة الكتاب وسورة، ولم يقرأ في الأخريين شيئا»."

(باب إفتتاح الصلاة، ص: 62، ط: المكتبة العلمية)

فتاوی شامی میں ہے:

"(واكتفى) المفترض (فيما بعد الأوليين بالفاتحة) فإنها سنة على الظاهر، ولو زاد لا بأس به (قوله ولو زاد لا بأس) أي لو ضم إليها سورة لا بأس به لأن القراءة في الأخريين مشروعة من غير تقدير والاقتصار على الفاتحة مسنون لا واجب فكان الضم خلاف الأولى وذلك لا ينافي المشروعية، والإباحة بمعنى عدم الإثم في الفعل والترك كما قدمناه في أوائل بحث الواجبات."

(کتاب الصلاۃ، باب صفة الصلاۃ، ج: 1، ص: 511، ط: دار الفكر بيروت)

وفيه أيضاً:

"(والمؤتم لا يقرأ مطلقا) ولا الفاتحة في السرية اتفاقا... (فإن قرأ كره تحريما) وتصح في الأصح."

(كتاب الصلاة، فصل في القراءة، ج: 1، ص: 544، ط: دارالفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144402101493

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں