بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کے بعد کے اذکار


سوال

ہر نماز کے بعد کون سی سورت کی تلاوت کرنی چاہیے؟

جواب

فرض نماز کے بعد  مختلف اذکار اور اوراد پڑھنا احادیثِ  مبارکہ میں منقول ہے،  ان میں بعض قرآنی آیات اور سورتوں کا بھی ذکر ہے، لہذا فرض نماز کے بعد اگر سنت نہیں ہے تو فورًا ،  ورنہ سنت کے بعد تین مرتبہ استغفار، ایک  مرتبہ آیت  الکرسی، اور تین قل  (قل ہو اللہ احد، قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ برب الناس)، اور  33  مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمد للہ، اور 34 مرتبہ اللہ اکبر، اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

عوام الناس میں جو مشہور ہے کہ فجر کے بعد سورہ یٰسین، ظہر کے بعد سورۂ فتح، عصر کے بعد سورہ نبأ، مغرب کے بعد سورہ واقعہ اور عشاء کے بعد سورہ ملک پڑھنی چاہیے، اس کا حدیث سے ثبوت نہیں مل سکا، احادیث میں سورہ یٰسین کے بارے میں یہ وارد ہے کہ جو شخص صبح کے وقت اسے پڑھے، اب صبح کے لیے فجر کے بعد ہونا ضروری نہیں ہے، پہلے یا بعد جب بھی پڑھی جاسکتی ہے، اور سورہ واقعہ، سورہ ملک اور سورہ سجد کے لیے بھی احادیث میں وقت مختص نہیں ہے، بلکہ رات کا ذکر ہے، بعض روایات میں سونے سے پہلے پڑھنے کا ذکر ہے، لہٰذا سورہ واقعہ، سورہ ملک اور سورہ سجدہ تینوں مغرب یا عشاء کے بعد جب چاہیں پڑھ سکتے ہیں، البتہ سورہ ملک اور سورہ سجدہ کو سونے سے پہلے یعنی عشاء کے بعد پڑھنا زیادہ بہتر ہوگا۔ باقی ظہر اور عصر کے بعد کسی سورت پڑھنے کا ذکر نہیں مل سکا۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144209202294

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں