بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کے بعد جہری دعا مانگنے کا حکم


سوال

فرض نماز باجماعت پڑھنے کے بعد زور سے دعا مانگنا جائز ہے؟

جواب

دعا کے آداب میں سے یہ ہے کہ دعا ہلکی آواز میں مانگی جائے، تاہم اگر اجتماعی دعا مانگی جا رہی ہو تو  سب لوگوں کو دعا میں شامل کرنے کی غرض سے امام اگر کچھ بلند آواز سے بھی دعا مانگ لے تو  اس کی اجازت ہے۔رسول اللہ ﷺ سے بعض مواقع پر بلند آواز سے دعا مانگنا ثابت ہے، لہٰذا عیدین وغیرہ کے اجتماع میں یا کبھی بوقتِ ضرورت بلند آواز سے دعا کرنے کی اجازت ہے۔ البتہ ہمیشہ بلند آواز سے دعا کا معمول نہیں بنانا چاہیے؛ کیوں کہ افضل دعا آہستہ آواز سے ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201528

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں