بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کے بعد وضو ٹوٹ جانے کی صورت میں نماز کا حکم


سوال

ایک شخص نے عشاء کی نماز ميں4 رکعت فرض مکمل پڑھ لیے اس کے بعد  ان کا وضو ٹوٹ گیا، اب دوبارہ جب وہ وضو کرے گا تو وہ وہ چار رکعت فرض نماز بھی پڑھے گا یا بس صرف2 رکعت سنت اور 3 رکعت وتر پڑھے گا؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص نے عشاء کی  4 رکعت نماز  وضو کے ساتھ پڑھی  ہے  فرض نماز مکمل ہونے کے بعد اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے  تو وضو کرنے کے بعد  دوبارہ فرض پڑھنے کی ضرورت نہیں، صرف بقیہ نماز پوری کریں ۔

بدائع الصنائع  میں ہے:

"(أما) شرائط أركان الصلاة: (فمنها) الطهارة بنوعيها من الحقيقية والحكمية، والطهارة الحقيقية هي طهارة الثوب والبدن ومكان الصلاة عن النجاسة الحقيقية، والطهارة الحكمية هي طهارة أعضاء الوضوء عن الحدث، وطهارة جميع الأعضاء الظاهرة عن الجنابة.

(أما) طهارة الثوب وطهارة البدن عن النجاسة الحقيقية فلقوله تعالى:{وثيابك فطهر}[المدثر: 4] ، وإذا وجب تطهير الثوب فتطهير البدن أولى. (وأما) الطهارة عن الحدث والجنابة فلقوله تعالى:{يا أيها الذين آمنوا إذا قمتم إلى الصلاة فاغسلوا وجوهكم} [المائدة: 6] إلى قوله: {ليطهركم} [الأنفال: 11]. وقول النبي صلى الله عليه وسلم : «لا صلاة إلا بطهور» ، وقوله عليه الصلاة والسلام: «لا صلاة إلا بطهارة» وقوله صلى الله عليه وسلم: «مفتاح الصلاة الطهور» . وقوله تعالى: {وإن كنتم جنباً فاطهروا} [المائدة: 6]".

(کتاب الصلاۃ،فصل شرائط ارکان الصلاۃ،ج:1،ص:114 ،دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101307

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں