بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کے بعد اُونچی آواز میں الله اکبر کہنا جائز ہے؟


سوال

فرض نماز کے بعد اُونچی آواز میں "الله اکبر"  کہنا جائز ہے؟

جواب

فرض نماز کے بعد قدرے بلند آواز سے "اللہ اکبر" کہنا رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مجھے / ہمیں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ختم ہونے کا علم ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ) تکبیر (یعنی اللہ اکبر ) کہنے سے ہوتا تھا۔

تاہم جمہور فقہاء و محدثین کے نزدیک ’’اللہ اکبر‘‘  کہنا مسنون نہیں،  بلکہ اس سے مراد نماز کے بعد مطلق ذکر کرنا ہے،  جس میں تکبیر، تسبیح، تحمید و دیگر تمام اَذکار شامل ہیں،  نیز ذکر و اَذکار میں اصل اخفا ہے، لہذا اکثر و بیش تر  پست آواز میں کرنا چاہیے، تاہم کبھی بلند آواز سے بھی کہنے کی اجازت ہے، البتہ بلند آواز سے کہنےکا التزام نہ کرے۔

صحيح مسلم (1/ 410):
"عن ابن عباس، قال: «كنا نعرف انقضاء صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم بالتكبير»".

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

نماز کے بعد ایک مرتبہ اللہ اکبر اور تین مرتبہ استغفر اللہ کہنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200923

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں