فرض نماز کی پہلی دو رکعات میں سورت فاتحہ کی کسی ایک آیت کے تکرار سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟
صورت ِ مسئولہ میں فرض نماز کی پہلی دو رکعات میں سورہ فاتحہ کی کسی ایک آیت کے تکرار سے سجدہ سہو لازم نہیں آتا ؛لیکن عمداً ایسا کرنا مکروہ ہے ،اور اگر کسی عذر کی بنیاد پر ،یابھول کر پڑھ لیا تو نماز بغیر کراہت کے ادا ہوجائے گی ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
" وإذا كرر آية واحدة مرارا فإن كان في التطوع الذي يصلي وحده فذلك غير مكروه، وإن كان في الصلاة المفروضة فهو مكروه في حالة الاختيار، وأما في حالة العذر والنسيان فلا بأس. هكذا في المحيط."
(کتاب الصلاۃ،الباب السابع فیما یفسد الصلاۃ،الفصل الثانی فیما یکرہ من الصلاۃ،وما لا یکرہ،ج:1،ص:107،دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504100988
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن