بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض کی تیسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے ثناء پڑھنے سے سجدہ سہو کا حکم


سوال

 اگر کوئی شخص چار رکعت والی فرض نماز کی امامت کرواتے ہوئے تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ سے پہلے غلطی سے ثناء پڑھ لے تو کیا بغیر سجدہ سہو کے نماز ہو جائے گی ؟

جواب

 تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ سے پہلے سے ثناء پڑھ لینےسے بغیر سجدہ سہو کے  نمازدرست ہوجائے گی ؛کیوں کہ فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ سے پہلے ثنا پڑھنے سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوتا۔

تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

"ولو تشهد في قيامه أو ركوعه أو سجوده فلا سهو عليه؛ لأنه ثناء وهذه المواضع ‌محل ‌الثناء وعن محمد لو تشهد في قيامه ‌قبل قراءة الفاتحة فلا سهو عليه وبعدها يلزمه سجود السهو، وهو الأصح."

 (كتاب الصلوة، باب سجود السهو، ج:1، ص:193، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ولو تشهد في قيامه ‌قبل قراءة الفاتحة فلا سهو عليه وبعدها يلزمه سجود السهو وهو الأصح؛ لأن بعد الفاتحة محل قراءة السورة فإذا تشهد فيه فقد أخر الواجب وقبلها ‌محل ‌الثناء، كذا في التبيين ولو تشهد في الأخريين لا يلزمه السهو، كذا في محيط السرخسي."

(كتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج:1، ص:127، ط:دار الفكر)

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح  میں ہے:

''ولو قرأ التشهد مرتين في القعدة الأخيرة أو تشهد قائماً أو راكعاً أو ساجداً لا سهو عليه، منية المصلي۔ لكن إن قرأ في قيام الأولى قبل الفاتحة أو في الثانية بعد السورة أو في الأخيرتين مطلقاً لا سهو عليه، وإن قرأ في الأوليين بعد الفاتحة والسورة أو في الثانية قبل الفاتحة وجب عليه السجود؛ لأنه أخر واجباً.''

(كتاب الصلاة، باب سجود السهو، ص: 461، ط:دار الكتب العلمية)

خیر الفتاویٰ میں ہے:

’’فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں  فاتحہ سے پہلے ثناء پڑھنا موجب سہو نہیں ہے؛لو تشهد في الأخريين لا يلزمه السهو(ہندیہ)، دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے ثناء پڑھنے سےسجدہ سہو  کا وجوب مختلف فیہ ہے، اصح عدم وجوب ہے۔‘‘

(کتاب الصلوۃ، باب سجود السہو، ج:2، ص:629، ط:مکتبہ امدادیہ ملتان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102779

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں