بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فروہ اور نیمل نام کا معنی


سوال

فروہ اور نیمل نام کے معنی بتادیں۔

جواب

’’فروہ‘‘  نام کا مطلب ہے: مال دار،دولت مند۔ لڑکے کے لیے فروہ اور لڑکی کے لیے ام فروہ نام  صحابہ وصحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں مستعمل ہے،اس لیے یہ  نام اچھا ہے، رکھ سکتے ہیں۔

باقی’’نیمل‘‘ کا لفظ اردو، عربی اور فارسی کسی لغت میں نہیں مل سکا، البتہ عربی میں "نمل" (نَمَل: Namal) کا لفظ بطورِ مصدر استعمال ہوتاہے، اس کا معنٰی ہے: کسی چیز یا جگہ کا چیونٹیوں والا ہونا/ چیونٹیوں کی کثرت ہونا/ پاؤں کا سن ہوجانا/ نتھنے میں ایسی گدگی کا احساس جیسے جسم پر چیونٹی چلنے سے گدگی سے ہوتی ہے۔ یہ نام (نَمَل) رکھنا مناسب نہیں ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"(و) الفروة: (الغنى، والثروة) إبدال؛ قال الفراء: إنه لذو فروة من المال وثروة بمعنى؛ والأصمعي مثله؛ كذا في الصحاح.

(و) فروة: (رجل) ، وهو فروة بن مسيك المرادي الصحابي روى عنه الشعبي وجماعة.

{وفروة بن قيس عن عطاء.

وفروة بن مجاهد اللخمي من شيوخ إبراهيم بن أدهم.

وفروة بن أبي المغراء الكندي من شيوخ البخاري والدارمي.

وفروة بن نوفل الأشجعي عن علي.

وفروة بن يونس الكلابي عن هلال بن جبير، وجماعة آخرون يسمون بذلك

وأم فروة: ثلاثة من الصحابيات."

(فصل:الفاء مع الواو والیاء،ج39،ص226،ط؛دار احیاء التراث العربی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101732

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں