بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فروخت کرنے کے لیے گھر لیا تو اس پر زکاۃ لازم ہے


سوال

میرا رہائش  کے علاوہ بھی ایک اور  گھر  ہے جس کو  بیچنے کے لیے رکھا ہے،  لیکن دو سال سے نہیں بک رہا ہے زکوٰۃ  کیسے ادا کی جائے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ کے پاس جو بیچنے کے لیے گھر ہے، اگر یہ گھر خریدتے وقت ہی اسے نفع پر بیچنے کی نیت  تھی تو یہ مالِ تجارت ہے، اور اس کی زکاۃ   ادا کرنا آپ پر لازم ہے،  اس گھر کی موجودہ مارکیٹ مالیت نکال کر اس پر زکاۃ ادا کریں۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"(أو نية التجارة) في العروض".

(جلد۲ ص:۲۶۷، ط: ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102320

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں