دھان کی فصل سٹور کی ہے چند ماہ کے لیے، کیا ابھی کے مارکیٹ ریٹ پر عشر دینا ہو گا؟ یا دو ماہ بعد جب بیچیں گے تب کا ریٹ معتبر ہوگا؟
اگر کسی فصل کو فروخت کرکے رقم کی صورت میں اس کا عشر ادا کرنا ہو، تو اس کی قیمت میں سے عشر ادا کیا جاتا ہے؛ لہذا آپ کو دھان فروخت کرتے وقت جتنی رقم (قیمت) حاصل ہو، اس کے اعتبار سے عشر ادا کرنا ہوگا۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"ولو باع العنب، أخذ العشر من ثمنه، وكذلك لو إتخذه عصيرا، ثم باعه، فعليه عشر ثمن العصير... ولا يأكل شيئا من طعام العشر، حتى يودي عشره."
(كتاب الزكوة، باب، زكوة الزرع والثمار، ج:1، ص:187، ط: دار الفكر)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144505100702
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن