بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فاریہ فاطمہ نام رکھنا


سوال

میں نے اپنی بیٹی کا نام "فاریہ فاطمہ" رکھا ہے، کیا یہ صحیح نام ہے؟ اور اس کا کیا معنی ہے؟

جواب

فاریہ''  ''فری'' سے مشتق ہے جس کے مختلف معانی ملتے ہیں، بعض اچھے ہیں اور اکثر نامناسب، مثلاً: ریزہ ریزہ اور چورہ کرنے والی، توشہ دان بنانے والی، جھوٹی بات گھڑنے والی، تہمت لگانے والی، زمین پر چلنے والی، گزرنے والی، حیران عورت وغیرہ؛ اس لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، لہذا آپ اپنی بیٹی کا نام یا تو بغیر کسی سابقہ کے "فاطمہ" رکھ لیں، یا   ''فارِحہ فاطمہ'' (خوش رہنے والی  فاطمہ) رکھ لیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200853

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں