بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فرحاد نام رکھناکیسا ہے؟


سوال

فرحاد نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 "فرحاد" لفظ کے معنی عربی، فارسی اور اردو تینوں زبانوں کی لغات میں نہیں مل سکے، جب کہ "فرہاد"وہ عاشق ہے جو خسرو شاہ ایران کی ملکہ شیرین پر عاشق ہوگیاتھا،اور اسے  خوش کرنے کے لیے پہاڑ کاٹ کر نہر  نکالی تھی،اس لیے اب یہ نام مجازاً عاشق  کے لیے استعمال ہوتاہے،جب کہ اس کے لفظی معنی نہیں مل سکے۔

اس لیے بہتر یہ ہے کہ مذکورہ نام کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی الله عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیں، یا کوئی بھی اچھے معنیٰ والا نام رکھ لیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں