بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کی پہلی دورکعتوں میں سورتوں کا تعین کرنا


سوال

نمازکے واجبات میں ایک واجب یہ بھی ہے کہ فرض نمازکی پہلی اوردوسری رکعت کو قرآت کے لیے مقرر کرنا، اس سے کیا مراد ہے؟کیا نمازشروع ہونے سے پہلے ہی یہ طے کرنا ضروری ہےکہ پہلی اوردوسری رکعت میں کونسی سورتیں پڑھنی ہیں اگرطے نہیں کیا توکیا سجدہ سہولازم آتاہے؟

جواب

فرض نمازکی پہلی اوردوسری رکعت کو قرات کے لیے متعین کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کون سورتیں پڑھی جائیں اس کی تعیین کرلی جائے یہ کوئی ضروری نہیں لہٰذا اس تعیین نہ کرنے پر سجدہ سہو بھی نہیں ہے لیکن اگرفرض کی پہلی دورکعتوں کے بجائے آخری یا درمیانی دو رکعت میں قرات کی تواس صورت میں سجدہ سہو واجب ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200103

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں