بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز تنہا پڑھنے کے بعد اسی وقت کی فرض نماز کا امام نہیں بن سکتا


سوال

کیا امام فرض نماز تنہا پڑھ  لینے کے بعدجماعت کے ساتھ نماز  پڑھا سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں فرض نمازتنہا پڑھ لینےوالاامام اسی وقت کی فرض  نمازنہیں پڑھاسکتاہے،کیوں کہ  فرض نماز پرھنےکےبعد امام کی نمازنفل ہوگی اورنفل پڑھنےوالےکےپیچھےفرض پڑھنےوالےکی اقتداء درست نہیں ہے۔

الدرالمختارمیں ہے:

"(ولا يصح اقتداء رجل ..... (و) لا (‌مفترض ‌بمتنفل ...)."

(كتاب الصلاة، باب الإمامة، ص:79، ط: دارالكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100210

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں