بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فقیر زکات میں ملنی والی چیز دوسروں کو دے سکتا ہے


سوال

اگر کسی شخص  کو زکوۃ میں کوئی چیز ملی ہو مثلاً آٹا وغیرہ اور اس نے وہ آٹا ایسے شخص کو دیا جس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے اور اس شخص نے اسے آٹے کے پیسے دے دیۓ تو کیا وہ آٹا استعمال کرناصحیح ہے اس شخص کے لیے؟

جواب

واضح رہے  کہ جب زکات کسی غریب کو دی جاتی ہے وہ اس  کا مالک  ہوجاتا ہے ، اس لیے وہ جس شرعی مصرف میں خرچ  کرنا چاہیے خرچ کرسکتا ہے ، لہذا   زکات  کے مد میں کسی فقیر  کو  آٹا مل جائے  اور وہ فقیر اس آٹے کو کسی اور کو  پیسوں کے بدلے دےدے  یا بلاعوض بھی دیدےتو  آٹا لینے والے کے لیے  اس کا استعمال کرنا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وهل له أن يخالف أمره؟ لم أره والظاهر نعم..(قوله: والظاهر نعم) البحث لصاحب النهر وقال؛ لأنه مقتضى صحة التمليك قال الرحمتي: والظاهر أنه لا شبهة فيه؛ لأن ملكه إياه عن زكاة ماله."

(كتاب الزكوة، باب مصرف الزكاة والعشر، ج:2، ص:345، ط:سعيد)

فتح القدیر شرح الہدایہ میں ہے:

"(قوله وما أدى المكاتب من الصدقات إلى مولاه ثم عجز فهو طيب للولي لتبدل الملك) وتبدل الملك بمنزلة تبدل العين في الشريعة، كذا في الكافي وعامة الشروح. فإن قيل: إن ملك   الرقبة كان للمولى فكيف يتحقق تبدل الملك؟ قلنا: ملك الرقبة للمولى كان مغلوبا في مقابلة ملك اليد للمكاتب، حتى كان للمكاتب أن يمنع المولى عن التصرف في ملكه، ولم يكن للمولى أن يمنع المكاتب عن التصرف في ملكه، ثم بالعجز ينعكس الأمر، وليس هذا إلا بتبدل الملك للمولى كذا قال جمهور الشراح...لأنه لا خبث في نفس الصدقة، وإنما الخبث في فعل الآخذ لكونه إذلالا به...والفقير إذا استغنى وقد بقي في أيديهما ما أخذا من الصدقة فإنه يطيب لهما."

(كتاب المكاتب،‌‌ باب موت المكاتب وعجزه وموت المولى ، ج:9، ص:214، ط:دارالفكر)

فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:

"الفقير  اذا اباح للغني عين ما اخذ من الزكوة من الطعام  هل يحل له التناول ؟ قال  المشائح : يحل ، واليه  مال شيخ  الاسلام...الفقير اذا ايسر و الصدقات التي اخذها قائمة في يده لا بأس بأن يتناول منها."

(كتاب الزكوة،  الفصل الثامن في المسائل المتعلقة بمن توضع فيه الزكاة، ج:2، ص:201، ط:دارالاحياء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409101286

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں