بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فقیر کا قربانی کی نیت سے خریدا ہوا جانور مرجائے یا گم ہوجائےتو کیا حکم ہے؟


سوال

اگر کسی غیر صاحب نصاب نے قربانی کی نیت سے جانور خریدا لیکن وہ جانور گم ہو گیا یا فوت ہو گیا تو کیا اس شخص پر قربانی واجب ہوگی؟

جواب

غیر صاحب نصاب شخص نے اگر قربانی  کی نیت سے جانور خریدا اورجانور  گم ہوگیا یا مرگیا تو اس شخص پر دوسرا جانور خرید کر قربانی کرنا واجب نہیں۔

مجمع الانہر میں ہے:

" إذا ماتت المشتراة للتضحية على موسر تجب مكانها أخرى ولا شيء على الفقير ولو ضلت أو سرقت".

(مجمع الأنهر: كتاب الأضحية (2/ 520)، ط. دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100291

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں