فقیہ کا معنی اور نام رکھ سکتے ہے؟
فقیہ کے معنی ”فقہ کی گہری سمجھ رکھنےوالا“ کے ہیں، اس نام میں تزکیہ نفس اور بڑائی کے معنی پائے جاتے ہیں؛نیز غیر فقیہ کا فقیہ نام رکھنے میں جھوٹ کا بھی احتمال ہے، لہذا فقیہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:
"ولا يسميه بما فيه تزكية نحو الرشيد والأمين فصول العلامي."
(کتاب الحظر والاباحۃ،ج6،ص418،ط؛سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144412101454
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن