بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فاخرنام رکھنا


سوال

فاخر نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور اسکا مطلب کیا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں فاخرعربی زبان کالفظ ہے،اورفاخرہر عمدہ اورنفیس چیز، شاندار، پُر شوکت، اعلی قسم کا پیش قیمت، قابل عزت اوربغیرگھٹلی والی کھجور،کوکہاجاتاہے ،اورعربی زبان میں  کہتے ہیں: نبات فاخر، ثوب فاخر سیارۃ فاخرۃ،اس لیے فاخرنام رکھناجائزہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے،البتہ انبیا ءِکرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سےکوئی نام  رکھنا زیادہ بہتر ہے، اوراولاد کے حقوق میں سے ایک حق یہ ہے  کہ اس کا کوئی اچھا نام تجویز کیا جائے،اورقیامت میں بھی ہرانسان کواس کانام لےکربلایاجائےگا،اس لیےنام اچھےسےاچھےنام رکھاجائےتاکہ دنیااورآخرت اچھےنام پکاراجائے۔

نوٹ:ہماری ویب سائٹ میں  بھی بہت سےسارےاسلامی نام ہےاس میں سےبھی کوئی نام انتخاب کرسکتے ہیں ۔

معجم الوسیط میں ہے:

"(‌الفاخر) النفيس من كل شَيْء وَيُقَال نَبَات فاخر جيد وثوب فاخر رفيع."

(باب الفاء،ج:2،ص:676،ط:دارالدعوة)

تاج العروس ميں ہے:

"والفاخر: بسر يعظم ولا نوى له، فكأنه فخر بذلك على غيره."

(باب ف خ ر ج:13،ص:305،ط:دارإحیاء التراث العربی )

معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرہ میں ہے:

‌فاخِر [مفرد]: نفيس رفيع المستوى "هدية / شقة/ سيارة فاخرة- عشاء/ قطار/ ثوب ‌فاخر."

(باب ف خ ر ج:3،ص:1679،ط:عالم الكتب)

تحفۃ المودودباحکام المولودمیں ہے:

"عن أبي الدرداء قال قال رسول الله إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وبأسماء آبائكم فأحسنوا أسماءكم رواه أبو داود بإسناد حسن وعن ابن عمر قال رسول الله إن أحب أسمائكم إلى الله عز و جل عبد الله وعبد الرحمن رواه مسلم في صحيحه."

(تحفة المودود بأحکام المولود، الباب الثامن في ذکر تسمیة و أحکاماھا، الفصل الثاني فیما یستحب من الأسماء و ما یکرہ فیھا ص:112 ط: دار البیان دمشق)

سنن أبی داؤدمیں ہے:

"عن أبي وهب الجشمى وكانت له صحبة قال قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- « تسموا بأسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن وأصدقها حارث وهمام وأقبحها حرب ومرة »."

حضرت ابوہب جشمی کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا انبیاء کے ناموں پراپنے نام رکھو، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین نام عبداللہ و عبدالرحمن ہیں اور سب ناموں سے سچے نام حارث وہمام ہیں اور سب سے برے نام حرب اورمُرہ ہیں۔

(سنن أبي داؤد باب في تغییر الأسماء 4/ 443 ط : دار الکتاب بیروت)

تحفۃ المودودباحکام المولود میں ہے:

"عن عبد الرحمن بن جبير عن يعيش الغفاري قال دعا النبي يوما بناقة فقال من يحلبها فقام رجل فقال ما اسمك قال مرة قال اقعد فقام آخر فقال ما اسمك قال جمرة قال اقعد ثم قام رجل فقال ما اسمك قال يعيش قال احلبها  قال أبو عمر هذا من باب الفأل الحسن لا من باب الطيرة وعندي فيه وجه آخر وهو أن بين الاسم والمسمى علاقة ورابطة تناسبه وقلما يتخلف ذلك فالألفاظ قوالب للمعاني والأسماء أقوال المسميات."

(تحفة المودود بأحکام المولود، الباب السادس في العقیقة و أحکامھا،الفصل الخامس في اشتقاقھا و من أي شيء أخذت 1/ 51-52 ط: دار البیان دمشق)  

المحیط البرہانی میں ہے:

"وفي الفتاوی: التسمية باسم لم یذکرہ اللہ تعالی في کتابه و لا ذکرہ رسول اللہ علیه السلام، و لا استعمله المسلمون تکلموا فیه و الأولی أن لاتفعل."

(المحیط البرھاني، کتاب الاستحسان والکراھیة، الفصل الثانی والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم 5/ 382 ط: دار الکتب العلمیة بیروت)

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"عن أبي الدرداء رضي اللّٰہ عنه قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إنکم تدعون یوم القیامة بأسماء کم وأسماء آباء کم فأحسنوا أسماء کم."

(سنن أبي داؤد، کتاب الأدب،باب في تغییر الأسماء ج:۲ص:۶۷۶ رقم: ۴۹۴۸ دار الفکر بیروت)

سنن ابی داود میں ہے:

"عن أبى الدرداء قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم « إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم فأحسنوا أسماءكم »."

ترجمہ:"حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن تم اپنے اوراپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے لہٰذا اچھے نام رکھاکرو۔"

(سنن أبي داؤد، باب في تغییر الأسماء۔ج:4،ص:442،ط: دار الکتاب العربي بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100658

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں