بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کی سنتوں کے بعد نوافل پڑھنے کا حکم


سوال

کیا فجر کی سنتیں ادا کرنے کے بعد نفل نہیں پڑھ سکتے؟ہماری مسجد کے امام صاحب نے کہا کہ اس وقت میں نفل نہیں پڑھتے۔

جواب

صورتِ مسؤلہ میں مسجد کے امام صاحب کایہ کہنا کہ فجر کی سنتوں کے بعد نفل نہیں پڑھتے، بالکل درست ہے،کیوں کہ  فجر کی سنتوں کے بعد کسی قسم کے نوافل ادا کرناشرعاً مکروہ ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"تسعة أوقات يكره فيها النوافل وما في معناها لا الفرائض...منها ما بعد طلوع الفجر قبل صلاة الفجر. كذا في النهاية والكفاية يكره فيه التطوع بأكثر من سنة الفجر."

(كتاب الصلاة، الباب الأول، الفصل الثالث في بيان الأوقات التي لا تجوز فيها الصلاة وتكره فيها، ج:1، ص:52،ط:دارالفكر)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144503101751

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں