بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کی نماز کا وقت


سوال

نماز فجر کا اصلی وقت کون سا ہے؟

جواب

نماز فجرکاوقت صبح صادق سے لے کرطلوع آفتاب تک ہوتاہے،اور صبح صادق کا وقت جمہور  محققین علماءِ  کرام بالخصوص  محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ  و دیگر  اکابر کی رائے  کے مطابق   18 درجہ زیرِ  افق کے مطابق ہے، لہٰذا جمہور کے قول کے مطابق فجر کا مجموعی وقت گھنٹوں اور منٹوں کے اعتبار سے طلوعِ آفتاب سے قبل ایک گھنٹہ بیس منٹ سے ایک گھنٹہ اڑتیس منٹ تک ہوتا ہے، جو مختلف موسم و ایام میں بدلتا رہتا ہے، ہر وقت یک ساں نہیں رہتا۔  خلاصہ یہ کہ فجرکااصل وقت جس میں ادا نمازشمارہوگی وہ طلوع آفتاب تک ہے۔

[صحیح مسلم،کتاب المساجد،باب اوقات الصلوات الخمس،1/223،ط:قدیمی۔شامی،کتاب الصلوۃ،1/357،ط:سعید]

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200668

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں