بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کی نماز کا مستحب وقت


سوال

فجر کی نماز اول وقت میں پڑھنا افضل ہے یا آخری وقت میں؟

جواب

فجر کی نماز تاخیر سے اُجالے میں پڑھنا مستحب ہے،لیکن اتنی تاخیر کرے کہ  اگر کسی وجہ سے نماز فاسد ہوجائے توفجر کی نماز  وقت ختم ہونے  (سورج طلوع ہونے) سے پہلے   طہارت حاصل کرکے سنت کے مطابق قراءت کرکے دوبارہ  ادا کی جاسکے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"يستحب تأخير الفجر ولا يؤخرها بحيث يقع الشك في طلوع الشمس بل يسفر بها بحيث لو ظهر فساد صلاته يمكنه أن يعيدها في الوقت بقراءة مستحبة. كذا في التبيين."

(کتاب الصلاۃ،الفصل الثاني في بيان فضيلة الأوقات،ج1،ص52،ط؛دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100934

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں