بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کی اذان کے بعد سوجانا


سوال

ایک مؤذن ہے جو فجر کی اذان دے کر سوجاتا ہے اور یہ عمل کثرت سے کرتا آرہا ہے، بتائیے کیا مسئلہ ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اذان کے بعد سوجانا یا اپنے کسی کام   میں مصروف ہوجانا بشرطیکہ جماعت کی نماز میں شرکت  یا  دیگر مفوضہ ذمہ داریوں میں میں حرج پیدا نہ ہوتا ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ، البتہ اس سے اجتناب بہتر ہے۔ اور  اگر جماعت سے نماز  ادا کرنے میں یا مفوضہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں  حرج آتا ہو تو ایسا کرنا درست نہیں ۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406101949

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں