بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

فیحاء اور فائحہ کا تلفظ اور معنی


سوال

فیحاء نام کیسا ہے؟ Faiha اس پر فتویٰ نمبر 144411102625 آیا۔ مجھے اس  کے تلفظ میں  مسئلہ ہو رہا ہے۔ میں اس کو صحیح بولنا اور لکھنا چاہتا ہوں "Fayha" میں فائحہ (فائحہ) اور درست لکھنے کا طریقہ اور مطلب بھی بتائیے گا انگریزی میں:

1- Feeha 2- Faiha 3- Fayha

عربی میں: 1- فیحاہ 2- فائحہ 3- فیحاء 4- فایحاء  کیا ہوگا؟

جواب

اس نام کا درست تلفظ فَیحَاءہے ، اور انگریزی میں اس کا تلفظ Faiha ہو گا، اس کے معنی کشادہ زمین کے آتے ہیں، اور حدیثِ معراج میں جنت کی زمین کی صفت فیحاء آئی ہے،باقی  فائحہ  (Fayeha) عربی زبان میں خوشبو کی صفت کے لیے آتا ہے ، اورعرب کہتے ہیں له رائحة فائحة( فلاں چیز کی اچھی خوشبو ہے)۔ یہ نام بھی رکھ سکتے ہیں۔

لسان العرب میں ہے:

"فوح: الفوح: وجدانك الريح الطيبة. فاحت ريح المسك تفوح وتفيح فوحا وفيحا وفؤوحا وفوحانا وفيحانا: انتشرت رائحته، وعم بعضهم به الرائحتين معا."

(ج:2، ص:550، ط:دارصادر)

معجم متن اللغہ میں ہے:

"السوسن: نبات يشبه الرياحين عريض الورق، ليس له رائحة ‌فائحة كالريحين"

(س، ف: 3، ص: 248، ط: دار مكتبة الحياة۔ بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501100809

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں