بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فیکٹری یا شادی ہال کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر زکات


سوال

ایک شخص نے کمرشل پلاٹ خریدا ہے اور اس کی نیت یہ ہے کہ اس پر فیکٹری یا شادی ہال بناؤں گا ،اس پلاٹ کی مالیت تقریباً پانچ کروڑ ہے کیا اس پلاٹ پر زکوٰۃ ہوگی؟

جواب

مذکورہ پلاٹ چونکہ  بیچنے کی نیت سے نہیں خریدا،اس لیے اس کی مالیت پرزکات واجب نہیں،البتہ آئندہ فیکٹری  یا شادی ہال سے حاصل آمدن پر زکات کی شرائط پائے جانے پر زکات واجب ہوگی۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما صفة هذا النصاب فهي أن يكون معدا للتجارة وهو أن يمسكها للتجارة وذلك بنية التجارة مقارنة لعمل التجارة."

(كتاب الزكاة،فصل أموال التجارة،فصل صفة الواجب في أموال التجارة،ج2،ص21،ط:مطبعة شركة المطبوعات العلمية)

الدر المختار  ميں هے :

"والأصل أن ما عدا الحجرين والسوائم إنما يزكى بنية التجارة."

(کتاب الزکات،‌‌باب السائمة،ص128،ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102590

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں