بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فیکٹری میں جماعت پر نماز کا ثواب


سوال

کئی فیکٹری والے ایک خالی پلاٹ کو بطور جائے نماز استعمال کررہے ہیں، جہاں فیکٹری کے ملازمین تین وقت کی نماز باجماعت پڑھتے ہیں، امام بھی مقررہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ اس مقام پر نماز پڑھنے پر جماعت کی ثواب 27 درجہ ملے گا یایہ ثواب صرف مسجد اصطلاحی کے ساتھ خاص ہے؟اور اسی مسجد پر مسجد کے دوسرے احکام بھی لاگو ہونگے یانہیں مثلا سونا، دنیاوی بات چیت کا ناجائز ہونا وغیرہ، واضح رہے کہ اس کے لئے الگ عمارت ہے تاھم مالک کا کہنا ہے کہ یہ جائے نماز ہے مسجد نہیں۔

جواب

نماز کے لئے مختص جگہ صرف مصلیٰ کی حیثیت رکھتی ہے،مسجد کی حیثیت نہیں رکھتی جیسا کہ فیکٹری کی مالک نے بھی اس کی صراحت کی ہے،لہذا اس جگہ پر مسجد کے احکامات لاگو نہیں ہوں گے۔ تاھم جماعت کی نماز پر جو ستائیس درجہ ثواب ملنے کی فضیلت ہےوہ جماعت کی نماز کے ساتھ خاص ہے چاہے مسجد میں ادا کی جائے یا جائے نماز میں،لہذا فیکٹری میں جماعت کی نماز پر ستائیس درجے ثواب تو مل جائے گا،مگر مسجد میں نماز کی ادائیگی پر جو اضافی ثواب اور خصوصی فضیلت ہے وہ غیر مسجد میں نماز پڑھنے سے حاصل نہیں ہوگی۔


فتوی نمبر : 143406200012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں