مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ جو سوشل ویب سائٹ ہے، جیسے فیس بک وغیرہ، اس کو استعمال کرسکتے ہیں؟ پچھلے سال جن وجوہات کی بنا پر اس کو بند کیا تھا پاکستان میں، کیا اس کے بعد اس کا استعمال ٹھیک ہے؟
مذکورہ ویب سائٹ پر چونکہ تصاویر وغیرہ ہوتی ہیں اور وقت کا ضیاع ہوتا ہے، اور جائز استعمال کرنے والا بھی غیر ارادی طور پر ناجائز میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ لہٰذا اس کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ اس سلسلے میں اس فتویٰ کو بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ http://baui.edu.pk/u/ode/1706
فتوی نمبر : 143101200388
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن