بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فیس بک، انسٹاگرام، پب جی اکاؤنٹ فروخت کرنے کا حکم


سوال

سوشل نیٹ ورک (فیس بک ، انسٹاگرام،) اور پب جی جیسے گیموں کے اکاؤنٹ بیچنا شرعاً کیسا ہے؟  اور  سوشل نیٹ ورکوں کے  فالوورز  بیچنے کا کیا حکم ہے؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں فیس  بک انسٹاگرام و دیگر سوشل نیٹ ورکس پر اپنا اکاؤنٹ کسی دوسرے کو فروخت کرنا، یا فالوورز بڑھوانے کے پیسے لینا، یا پب جی گیم فروخت کرنا، سب ناجائز ہے،  وجہ اس کی یہ ہے کہ شرعًا خرید و فروخت کے جائز  ہونے کے  لیے دونوں جانب مال ہونا شرعًا ضروری ہے، جب کہ  مسئولہ  صورت  میں فروخت  کنندہ خریدار سے تو مال وصول کر رہا ہے، جب کہ خریدار کو عوض میں محض ایک حق فراہم کررہا ہے، جو کہ مال نہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں