بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

Fa roll on under arm کے استعمال کے بعد نماز پڑھنے کا حکم


سوال

میری بغل میں اکثرغسل کرنے کے باوجود بھی بدبو رہتی ہے،  کسی دوست نے  (Fa roll on under arm) کے استعمال کا کہا، تو کیا اس کے استعمال کے بعد نماز درست ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر  (Fa roll on under arm) سے متعلق تحقیق سے ثابت ہو جائے کہ یہ حرام چیزوں سے بنائی گئی ہے اورنا پاک ہے تو اس کا استعمال ناجائز ہو گا اور اس کے استعمال کے بعد نماز بھی درست نہیں ہوگی، اور اگر ایسی کوئی تحقیق نہیں ہے تو اس کا استعمال شرعاً ممنوع نہیں ہو گا،جس کے استعمال کے بعد نماز بھی درست ہوگی۔

الأشباه والنظائر  ميں ہے:

"الأصل ‌في ‌الأشياء ‌الإباحة حتى يدل الدليل على التحريم."

(القاعدة الثامنة،ص:60،ط:دارالكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144408101135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں