بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا کتاب سے استفادہ کرنا


سوال

نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا (مفتی انعام الحق قاسمی) اس کتاب سے نماز کے مسائل سیکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا‘‘ (از مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب) مستند کتاب ہے، اس سے آپ راہ نمائی لے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب مدظلہم  دار العلوم دیوبند کے فاضل ہیں، آپ نے تخصص فی الفقہ الاسلامی، مفتی اعظم پاکستان مفتی ولی حسن ٹونکی صاحب رحمہ اللہ کے زیرِ نگرانی اور تخصص فی الحدیث مشہورِ زمانہ محقق مولانا عبدالرشید نعمانی صاحب رحمہ اللہ کے زیرِ اشراف کیا ہے۔ اور 1987ء سے تاحال (تقریبًا عرصہ چونتیس سال سے) جامعہ علوم اسلامیہ، علامہ بنوری ٹاؤن، کراچی کے دار الافتاء میں فتویٰ کے میدان میں مصروفِ خدمت ہیں۔آپ کے تحقیقی مزاج اور فقیہانہ بصیرت کی بدولت اکابرِ دار الافتاء (مفتی ولی حسن ٹونکی صاحب، مفتی احمد الرحمٰن صاحب رحمہما اللہ اور مفتی محمد عبدالسلام چاٹگامی صاحب دامت برکاتہم) کی طرف سے آپ کو سندِ امتیاز حاصل ہے۔

اس وقت آپ ہمارے ادارے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن، کراچی میں درجۂ تخصص فی الفقہ الاسلامی اور درسِ نظامی کے کامیاب و جید مدرس ہونے کے ساتھ ساتھ دارالافتاء کے مایہ ناز مفتی ہیں، اور دارالافتاء سے جاری ہونے والے فتاوی پر تصدیق کی ذمہ داری سرانجام دےرہے ہیں، یعنی فتویٰ آپ کی آخری نظر اور دستخط کے بعد ہی جاری ہوتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200069

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں