بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا زر ضمانت(ایڈوانس) میں سے نقصان وصول کیا جاسکتا ہے؟


سوال

 کیا مالک مکان کا کرایہ دار کی تعدی کے باعث گھر میں توڑ پھوڑ کی وجہ سے ایڈوانس سے رقم کاٹنا جائز ہے‎؟

جواب

مکان وغیرہ کرایہ پر دیتے ہوئے ایک معتد بہ رقم "زر ضمانت" (ایڈوانس) کے طور پر لی جاتی ہے جس کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ اگر کرایہ دار کی طرف سے مالک کو کسی نقصان کا سامنا کرنا پڑے  یا وہ آئندہ کرایہ نہ ادا کرے تو وہ اس کی تلافی زرِ ضمانت(ایڈوانس)  میں سے کرے اور کرایہ داری میں عرف و رواج بھی یہی جاری ہے۔ 

لہذا اگر ثابت ہوجائے کہ کرایہ دار کی غفلت یا تعدی کی وجہ سے نقصان ہوا ہے تو اس کا ضمان کرایہ دار سے طلب کیا جاسکتا ہے، اگر نہ دے تو زرِ ضمانت (ایڈوانس) میں سے نقصان کے بقدر رقم وصول کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200835

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں