بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر فری منٹ ملنے کاحکم


سوال

ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ میں ہزار روپے سے زائد رکھنے پر ملنے والے فری منٹ اور ایس ایم ایس کا شرعی حکم کیا ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں کمپنی اکاؤنٹ ہولڈر کو  اکاؤنٹ میں  مخصوص رقم رکھنے  پر  یومیہ فری منٹس اور میسیجز وغیرہ کی سہولت فراہم کرتی ہے یا رقم کی منتقلی پر ڈسکاؤنٹ وغیرہ دیتی ہے یا ایزی لوڈ پر کیش بیک دیتی ہے تو  ان کا استعمال جائز نہیں ہوگا، اس لیے کہ اس اکاؤنٹ میں رقم رکھوانا درحقیقت  قرض ہے، اور  قرض دینا تو فی نفسہ جائز ہے، لیکن کمپنی اس پر جو  مشروط منافع دیتی  ہےیہ  شرعاً ناجائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي الأشباه: كل قرض جر نفعاًحرام، فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن". 

 (مطلب کل قرض جر نفعا،166/5، سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406101149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں