بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام ’’ایزال فاطمہ‘‘ رکھ سکتے ہیں؟


سوال

کیا ہم لڑکی کا نام ایزال فاطمہ رکھ سکتے ہیں؟ جب کہ جہاں تک ہمیں پتہ چلا ہے اس کا معنی خدا کا تحفہ کے ہیں!

جواب

عربی لغت کے مطابق "إیزال" ’’آزل یوزل‘‘ باب افعال کا مصدر ہے، جس کا معنی ہے :’’قحط سالی میں شدت آنا‘‘ ۔ لہذا معنی کے اعتبار سے یہ نام مناسب نہیں ہے، تاہم ’’فاطمہ‘‘ نام بہت اچھا ہے، یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔

باقی عربی لغت میں تلاش و جستجو کے باوجود  ہمیں اس کا معنی ’’خدا کا تحفہ‘‘ ہونا نہیں ملا۔ 

لسان العرب ميں هے:

"وآزَلَت السَّنَةُ: اشتدّت؛ ومنه الحديثُ قولُ طَهْفة للنبي، صلى الله عليه وسلم: أَصابتنا سَنَة حمراء مُؤْزِلة أَي آتي بالأَزْل، ويروى مُؤَزِّلة، بالتشديد على التكثير.وأَصبح القوم آزلين أَي في شدة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100374

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں