بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آئبروز eyebrows بنانے کے متعلق شرعی حکم


سوال

آئی بروز eyebrowsبنانے کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟ اگر شوہر بیوی کو حکم دے تو کیا بیوی آئی بروز eyebrowsبنا سکتی ہے؟

جواب

 اگر کسی خاتون کی  اَبرو کے بال  زیادہ پھیلے ہوئے ہوں اور بد نما معلوم ہوتے ہوں تو (ازالۂ عیب کے لیے ) ان کو درست کرکے عام حالت کے مطابق   معتدل کرنے کی گنجائش ہے، محض تحسین کے لیے بھنؤوں (اَبرو) کے اطراف سے بال اکھاڑ کر باریک دھاری بنانا جائز نہیں، اس پر حدیث میں لعنت وارد ہوئی ہے۔

حاشية رد المحتار على الدر المختار (6/ 373):

"(والنامصة إلخ) ذكره في الاختيار أيضاً، وفي المغرب: النمص نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش اهـ ولعله محمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه ففي تحريم إزالته بعد؛ لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه؛ لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء.  وفي تبيين المحارم: إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201552

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں