بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آئی لائنر لگانے کا حکم/ کیا آئی لائنر کسی معذب قوم کی رسم ہے؟


سوال

آئی لائنر (Eye liner)لگانا کیسا ہے اور کیا یہ کسی قوم کی رسم ہے جس پر اللہ کا عذاب آیا تھا ؟

جواب

آئی لائنر لگانا جائز ہے بشرطیکہ :

  1. آئی لائنر کے اجزائے ترکیبیہ میں کوئی ناپاک یا حرام جزء شامل نہ ہو۔
  2. آئی لائنر غیر مردوں کو اپنی طرف مائل کرنے کا باعث نہ بنے۔

نیز ایسا آئی لائنر جس کی تہ جلد پر جم جاتی ہوجسے عرف میں واٹر پروف آئی لائنر (Water proof Eyeliner)کہا جاتا ہے تو اس کو لگانے کےبعد  وضو یا غسل کے وقت اس کو ہٹا نا بھی ضروری ہے،اگر اسے نہیں ہٹایا گیا تو وضو یا غسل نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ آئی لائنر کا کسی قوم کی رسم ہونے  اور اس قو م پر اللہ کا عذاب نازل ہونےسےمتعلق کوئی روایت  نظر سے نہیں گزری۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"في فتاوى ما وراء النهر إن بقي من موضع الوضوء قدر رأس إبرة أو لزق بأصل ظفره طين يابس أو رطب لم يجز وإن تلطخ يده بخمير أو حناء جاز".

(‌‌كتاب الطهارة، الباب الأول في الوضوء،الفصل الأول في فرائض الوضوء1/ 4، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508100207

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں