بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آئی برو کے بال لمبے ہونے کی صورت میں اس کو چھوٹا کرنا


سوال

میری آنکھوں کے اوپر   کے بال "Eye brows" لمبے ہیں ،   مجھے ان بالوں سے  کچھ تکلیف نہیں ہے، بس دیکھنے میں کچھ بدنما لگتے ہیں ، حدیث میں جو وعید آئی ہے کیا وہ مرد اور عورت دونوں کے لیے  ہے اور کیا وہ بال چھوٹے کرنے کے لیے بھی  ہے؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں سائل  کے    بھنویں (آئی برو)  اگر اس قدر لمبی ہیں کہ  وہ دیکھنے میں  بد نما معلوم ہورہی ہیں  تو ان کو قینچی سے کاٹ کر  چھوٹا کرکے عام حالت کے مطابق  معتدل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، بشرط  یہ  کہ مخنثوں سے مشابہت نہ ہو،اس طرح کرنے سے  حدیث میں وارد ہونے والی وعید میں داخل نہیں ہوگا۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح ميں هے :

"ولا بأس بأن يأخذ شعر الحاجبين وشعر وجهه ما لم يتشبه بالمخنثين ومثله في الينابيع والمضمرات والمراد ما يكون مشوها لخبر لعن الله النامصة  والمتنمصة."

(1 / 526، كتاب الصلاة، باب الجمعة، ط: دارالكتب العلمية، بيروت)

حاشية رد المختار على الدر المختار میں ہے:

"( والنامصة إلخ ) ذكره في الإختيار أيضاً، وفي المغرب: النمص نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش اهـ ولعله محمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه ففي تحريم إزالته بُعد؛ لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه؛ لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء.  وفي تبيين المحارم: إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب اهـ، وفي التتارخانية عن المضمرات: ولا بأس بأخذ الحاجبين وشعر وجهه ما لم يشبه المخنث اهـ ومثله في المجتبى تأمل."

(6/ 373، كتاب الحظر والاباحة، فصل في النظر والمس، ط: سعيد)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144411101237

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں