بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اضافی آمدنی پر ٹیکس کا حکم


سوال

میری کمپنی جہاں میں کام کرتا ہوں وہاں ہمیں تنخواہ پر ٹیکس دینا ہوتا ہے،اب کچھ لوگ جو پرانے ہیں ان کو کمپنی کے مالک نے اپنی طرف سے کچھ پیسے دینے کا اعلان کیا ہے جو ان لوگوں کے  لیے اضافی آمدنی ہے۔تو کیا اس پر ٹیکس دینا ان کے  لیے ضروری ہے۔ٹیکس کے بارے آپ کا کیا خیال ہے،نہ دینا گناہ ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں کمپنی کے ملازمین اضافی آمدنی پر اگر ٹیکس نہیں دیتے تو شرعًا گناہ نہیں  ہوگا، البتہ قانونی پیچیدگیوں  سے متعلق کسی قانونی ماہر سے مشورہ کرلیں۔

باقی ٹیکس دینا چوں کہ حکومت کی طرف سے لازم ہے،  چنانچہ ٹیکس دینا قانونًا ضروری ہے،اور اگر کوئی شخص ٹیکس کی رقم نہیں دیتا تو شرعی طور پر گناہ گار تونہیں ہوگا، لیکن ٹیکس سے بچنے کے لیے صریح جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں ہوگی، بہتر ہے کہ  قانونی مسائل سے متعلق کسی قانونی ماہر سے مشورہ  کرے۔فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی شرعی حیثیت

اسلامی ریاست میں مسلمان سے زکات کے علاوہ ٹیکس لینے کا حکم


فتوی نمبر : 144112201241

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں