بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایکسپائری کی تاریخ بڑھا کر چیز فروخت کرنا


سوال

کیمیکل فیلڈ میں کوئی بھی کیمیکل اتنا جلدی ایکسپائر نہیں ہوتا جتنا کہ اس کے لیبل پر لکھا ہوا ہوتا ہے،  مثال کے طور پر "CMC 1" ایک کیمیکل آئٹم ہے،  جس کی ایکسپائری دو سال ہے، لیکن وہ دو سال بعد ایکسپائر نہیں ہوتا، ایسا ہی اس کے بنانے والے بھی کہتے ہیں،  سوال یہ ہے کہ جب اس کی ایکسپائری کا وقت قریب ہو تو ہم اس کا لیبل چینج کر کے آگے فروخت کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایکسپائر ہونے کی تاریخ کا لیبل تبدیل کر کے کیمیکل فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔

صحیح مسلم میں ہے:

"عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا فقال:ما هذا يا صاحب الطعام؟ قال أصابته السماء يا رسول الله، قال:أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس، من غش فليس مني."

(كتاب الإيمان، ج:١، ص:٩٩، ط:دار إحياء التراث العربي)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"لا يحل كتمان العيب في مبيع أو ثمن؛ لأن الغش حرام  ،إذا باع سلعة معيبة، عليه البيان." 

(كتاب البيوع، باب خيار العيب، ج:٥، ص:٤٧، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503100986

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں