بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 جمادى الاخرى 1446ھ 07 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

یورپ میں روزے کا فدیہ کس طرح اداکیا جائے؟


سوال

يورپ میں روزے کا فدیہ کس طرح ادا کرنا چاہیے؟

جواب

صورت مسئولہ میں فدیہ کی مقدار (گندم کے اعتبار سے) پونے دو کلو گندم یاساڑھے تین کلو کاجو یاکھجور یاکشمش ہے، چاہے جہاں بھی ادا کیا جائے، اگر قیمت ادا کرنی ہو، تو جہاں ادائیگی کرنے والا موجود ہو، وہاں ان چیزوں کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔لہذا مذکورہ صورت میں آپ جس ملک میں مقیم ہیں، تو فدیہ اسی ملک کی قیمت کے مطابق ادا کرنا لازم ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ويطعم عنه وليه لكل يوم مسكينا نصف صاع من بر أو صاعا من تمر أو صاعا من شعير كذا في الهداية."

(ص:207، ج:1، ط:رشیدیه)

وفيه ايضاّ:

"ومصرف هذه الصدقة ما هو مصرف الزكاة كذا في الخلاصة."

(ص:194، ج:1، ط:رشیدیه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101172

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں