بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں موبائل پر دعائیں پڑھنا جائز ہے


سوال

کیا اعتکاف کے دوران موبائل سے کوئی قرآنی دعائیں وغیرہ ڈھونڈ کر پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

اعتکاف میں موبائل پر دعائیں پڑھنا جائز ہے،لیکن حتی الامکان موبائل سے اجتناب کیا جائے تاکہ جو اعتکاف سے مقصود ہے یک سوئی وہ حاصل ہو  سکے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"الظاهر أن مثل النوم الأكل والشرب إذا لم يشغل المسجد ولم يلوثه لأن تنظيفه واجب كما مر لكن قال في متن الوقاية: ويأكل أي المعتكف ويشرب وينام ويبيع ويشتري فيه لا غيره."

( باب الاعتكاف ، ج: 2، ص:449، ط:دار الفكر .)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101073

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں