بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں مونچھیں تراشنا


سوال

کیااعتکاف کی حالت میں مونچھیں کاٹ سکتے ہیں؟

جواب

اعتکاف کے دوران معتکف کو مسجد میں اپنی مونچھیں کپڑا بچھا کر سنوارنے، تراشنے کی اجازت ہے، تاہم مسجد میں بال گرانے کی اجازت نہیں۔

الفِقْهُ الإسلاميُّ وأدلَّتُهُ میں ہے:

"ويسن أن يصان المسجد عن الأوساخ والمخاط وتقليم الأظافر وقص الشعر ونتفه، وعن الروائح الكريهة من بصل وثوم وكراث ونحوها."

( الباب الاول: الطهارات، الفصل الخامس: الغسل، ملحقان بالغسب، الملحق الاول في احكام المساجد، ١ / ٥٥٥، ط: دار الفكر - سوريَّة - دمشق)

الفِقْهُ الإسلاميُّ وأدلَّتُهُ میں ہے:

"ولا بأس أن يتنظف بأنواع التنظيف؛ لأن النبي صلى الله عليه وسلم «كان يرجل رأسه وهومعتكف» وله أن يتطيب ويلبس الرفيع من الثياب، ولكن ليس ذلك بمستحب."

(الباب الثالث: الصيام و الإعتكاف، الفصل الثاني: الإعتكاف، المبحث الرابع: ما يلزم المعتكف وما يجوز له، ٣ / ١٧٧١، ط: دار الفكر - سوريَّة - دمشق)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202374

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں