بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں ورزش کرنا


سوال

کیا اعتکاف کے دوران تھوڑی دیر کے لیے ورزش کر سکتے ہیں ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مسجد میں اعتکاف کے دوران ورزش کرنا خلافِ ادب ہے؛  لہذا اگر سخت مجبوری (مثلاً کسی بیماری کے علاج کے لیے ماہر دیندار ڈاکٹر نے  ورزش کی تجویز دی ہو) نہ ہو  تو مسجد میں ورزش نہ کرے۔ اور اگر مجبوری کی وجہ سے کرنی ہی پڑے تو اس طرح کرنے کی کوشش کرے کہ لوگوں کو معلوم نہ ہو۔

امداد الاحکام میں ہے :

"مسجد  میں ورزش خلافِ ادب ہے، لہذا زمانۂ اعتکاف میں اس کو ترک کردیں اگر تکلیف نہ ہو، اور اگر تکلیف زیادہ، ناقابلِ برداشت ہو تو بمجبوری خلوت کے وقت کرلیا کریں۔"

(ج 2 / ص 150)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں