بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزی لوڈ کی سروس فراہم کرنے کا کام کرنا


سوال

ایزی لوڈ کا کام کرنا کیسا ہے؟

جواب

ایزی لوڈ کی سروس فراہم کرنے کا کام کرنا جائز ہے۔

واضح رہے کہ  ایزی لوڈ کرنے والے  متعلقہ کمپنی کے نمائندہ کی حیثیت رکھتے ہیں  جو  کمپنی اور عوام میں رابطہ کا کام دیتے ہیں  اور اس خدمت کے عوض کمپنی ان کو کمیشن بھی دیتی ہے،     اور   کمپنی کی طرف سے قیمت طے شدہ ہوتی ہے، اس سے    زائد مالیت پر صارفین کو دینے کی  اجازت نہیں ہوتی،    لہذا ایزی لوڈ کرنے والوں  کے لیے ایزی لوڈ پر عوام سے  اضافی دو، تین روپے  وصول کرنا شرعًا جائز نہیں ہے۔(مستفاد امداد الفتاوی ۔3/113، ط؛ مکتبہ دارالعلوم کراچی)  فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144110201450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں